بسم اللہ الرحمن الرحیم
سال 2026 میں پاکستان کے سفر کا موقع ملا۔
اس سفر کے دوران مجھے یوں لگا جیسے میں اپنی مصروف زندگی سے کچھ دنوں کی چھٹی لے کر، اپنے ہی جیسی مصروف زندگیوں کا مشاہدہ کر رہی ہوں۔ وہی بھاگ دوڑ، وہی مصروفیات، وہی رشتے اور وہی زندگی کے معمولات، مگر اس بار میں ان سب کو ایک مسافر کی نظر سے دیکھ رہی تھی۔
اس سفر کے دوران بہت سی راہوں میں بکھرے ہوئے سبق مشاہدے میں آئے۔ کبھی کسی انسان کے رویے سے، کبھی کسی ملاقات سے، کبھی کسی منظر سے اور کبھی کسی بالکل معمولی سی بات سے دل میں ایک سوال اٹھا اور پھر اس میں سے ایک سبق سامنے آ گیا۔
میں نے سوچا، کیوں نہ ان بکھرے ہوئے سبقوں کو آپ کے ساتھ بھی شیئر کروں۔
شاید کہیں ہماری راہیں ایک دوسرے سے مل رہی ہوں، اور شاید ان میں سے کوئی ایک سبق آپ کے سفر کا بھی ساتھی بن جائے۔
اللہ تعالیٰ ان مشاہدات کو میرے اور آپ کے لیے علمِ نافع، عملِ صالح اور دل کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین۔