رب کیلئے، اپنا خیال رکھنا
تم قیمتی ہو ،یاد رکھنا
آزمائشیں گر گھیر بھی لیں
وہ دیکھ رہا ہے، ایمان رکھنا
وقت تو بدلتا چلا جائے گا
ڈگمگا نا جانا ،خیال رکھنا
سب کا خیال رکھتے رکھتے
بھول نا جانا، اپنا خیال رکھنا
رب کی رضا گر چاہتی ہو
سنت کا ہردم، اہتمام رکھنا
بچوں کی جب کرو تربیت
لب و لہجہ اپنا ،کمال رکھنا
جب بات ہو حق و باطل کی
میزان اپنا ،برقرار رکھنا
عکس سے بھی جھلکے حیا
ایسا اپنا ،کردار رکھنا
شوہر کی پیاری بن کے رہنا
سجنا سنورنا، خیال رکھنا
پیارے نبیﷺکے ننھے امتی
ہیں گود میں تمھاری، خیال رکھنا
ابلیس ازل سے ہے کھلا دشمن
بھول نا جانا ۔۔۔خیال رکھنا
ماں باپ اگرچہ بوڑھے ہوں
جنت کی امان ہیں ،یاد رکھنا
شوہر اگر کہیں غلط بھی ہو تو
نصیحت کرنا، مگر خیال رکھنا
رتبہ و درجہ اولی ہے اسکا
بے ادبی نا کرنا، خیال رکھنا
گر پڑھ بھی لو استاد سے زیادہ
وہ استاد ہی رہیں گے، یاد رکھنا
نیکی کے کبر سے بچ کے رہنا
ہر لمحہ اپنا، احتساب رکھنا
سلیقہ دعا کا آ ہی جائے گا
دست دعا اپنا، دراز رکھنا
➖➖➖➖➖➖
از قلم
ڈاکٹر مدیحہ معراج
عرف خیر اندیش